قومی شاہراہ بلاک کرنے پر جسقم چئیرمین سمیت60افراد کیخلاف مقدمہ
پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے، غداری اور دہشتگردی کے الزامات
سکرنڈ پولیس نے، دھرنا دے کر قومی شاہراہ بلاک کرنے پر جیے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین سمیت60 سے زائد عہدیداروں اور کارکنان کے خلاف ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے، ہنگامہ آرائی، پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے، غداری اور دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جیے سندھ قومی محاذ نیکالا باغ ڈیم، سندھ کا پانی چوری کیے جانے سمیت سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف سکرنڈ قومی شاہراہ پر منگل کے روز20 گھنٹے طویل دھرنا دے کر پنجاب جانے والی مال بردار گاڑیاں روک لی تھیں، دھرنا بدھ کی صبح 9 بجے ختم کیا گیا۔
جس کے خلاف بدھ کی شام سکرنڈ پولیس نے سب انسپکٹر دو دو خان راہو کی فریاد پر جسقم کے چیئرمین صنعان قریشی، وائس چیئرمین ڈاکٹر نیاز کالانی، کیہر انصاری اور ساگر حنیف بردی سمیت19 نامزد سمیت 60سے زائد نامعلوم عہدیداران اور کارکنان کے خلاف اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دوسری طرف جسقم کے ترجمان ساگر حنیف بردی نے مقدمہ درج کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پُر امن احتجاج پر انسداد دہشتگردی کے تحت مقدمہ درج کرنا شرمناک عمل ہے۔