آبپاشی حکام نے ڈھولو نہر بند کر دی ہزاروں ایکڑ پر فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ

پانی کی قلت کا بہانہ بنا کر وارا بندی کے نام پر صرف یہی نہر بند کرنا نا انصافی ہے، متاثرین، نوٹس لینے کا مطالبہ


Nama Nigar July 04, 2013
کاشتکاروں نے بتایا کہ اس نہر میں پہلے ہی پانی کم دیا جاتا تھا جس کے سبب آخری سرے پر کاشتکار فصلیں کی بوائی سے محروم رہ جاتے ہیں۔ فوٹو: اسرارالحق/ فائل

آبپاشی حکام نے پانی کی قلت کا بہانہ کرکے ڈھولو نہر کو بند کردیا، 8 ہزار ایکڑ سے زائدایکڑ رقبے پر کاشت فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ، کاشتکار پریشان۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی ضلع نوابشاہ نے دوڑ کی ڈھولو نہر کو پانی کی قلت کا بہانہ کرکے وارا بندی کے نام پر 8 روز کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ دیگر نہروں میں پانی کی فراہمی جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس نہر پر 25 سے زائد واٹر کورس ہیں، جن کے ذریعے 8 ہزار ایکڑ سے زائد زرعی اراضی کو پانی مہیا کیا جاتا ہے اور ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی کو سیراب کرنے والی ڈھولو نہر کی بندش سے کاشتکار شدید پریشان ہیں۔ دوڑ شہر کے مغرب میں واقع آمر جی نہر سے نکلنے والی جیمس نہر میں تو پانی فراہم کیا جارہا ہے، جبکہ ڈھولو نہر کو بند کردیا گیا ہے۔



کاشتکاروں نے بتایا کہ اس نہر میں پہلے ہی پانی کم دیا جاتا تھا جس کے سبب آخری سرے پر کاشتکار فصلیں کی بوائی سے محروم رہ جاتے ہیں اور اب نہر کی بندش سے پانی نہ ملنے کے سبب انکی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔ کاشتکاروں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ آبپاشی کے ضلعی حکام نے جان بوجھ کر اس نہر کو بند کیا ہے۔ انھوں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں