نوابشاہ میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ شہری سڑکوں پر آگئے

15 گھنٹے کی بجلی بندش سے شدید گرمی میں شہری بے حال، پانی کا بھی بحران، مشتعل افراد کے دھرنے، ٹائر جلائے، ٹریفک معطل


Nama Nigar July 04, 2013
نواب شاہ میں حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی گئی جس کی وجہ سے شہری شدید پریشان رہے۔ فوٹو: محمد نعمان/ ایکسپریس

نواب شاہ میں غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی گئی جس کی وجہ سے شہری شدید پریشان رہے، بجلی نہ ہونے کے باعث پینے کے پانی کا بھی بحران پیدا ہوگیا ۔ شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے بچوں اور خواتین کی حالت غیر ہوگئی۔



لوڈشیڈنگ کے خلاف غریب آباد، مزآباد، ایسر پورہ، عظیم کالونی، تاج کالونی، سانگھڑ روڈ، جام صاحب روڈ اور حسین روڈ سمیت دیگر علاقوں میں سیکڑوں شہریوں نے حیسکو کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے اور دھرنے دیکر ٹریفک معطل کردی۔ مشتعل افراد نے ٹائر بھی نذر آتش کیے۔

دوسری جانب اس سلسلے میں حیسکوایکسئین فرید سومرو سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ گرڈ اسٹیشنوں میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے جس کی وجہ سے شٹ ڈائون کیا گیا ہے، جبکہ حیسکو کے ترجمان صادق اکبر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مین سپلائی ٹرپ ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں