ایکسپورٹ زون کیلیے لسبیلہ میں جلد زمین حاصل کی جائیگی ایپزا

حکام سے بات چیت جاری، بلوچستان کی صنعتی ترقی میں اضافہ، فارن انویسٹمنٹ کا نیاباب کھلے گا


Business Reporter July 04, 2013
کوشش ہے دائرہ کار پورے ملک میں پھیلایا جائے، سعادت چیمہ، شفیق قاسمی، فواد شاہ سے ملاقات۔ فوٹو: فائل

قدرتی ذخائر سے مالامال بلوچستان میں دودر، سینڈک اور گوادر کے بعد لسبیلہ میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کرنے کے لیے متعلقہ حکام سے بات چیت جاری ہے اور بہت جلد زون کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس سے بلوچستان کے صنعتی ترقی میں نہ صرف اضافہ ہوگا بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا باب بھی کھل جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی محمد سعادت ایس چیمہ نے لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر شفیق اے قاسمی اور سیکریٹری بورڈ فواد شاہ سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین ایپزا محمد سعادت ایس چیمہ نے کہا کہ گوادر میں زون کے حوالہ سے کافی پیش رفت ہوئی ہے اور انشاء اللہ گوادر زون بہت جلد فعال ہوجائے گا۔ ہماری کوشش ہے کہ ایپزا کی باہم سہولیات کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلا یا جائے۔



اس سلسلے میں ہمیں کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ حال ہی میں FIEDMC اورپنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ سے ہونے والی یادداشت ایک اہم پیش رفت ہیں۔ بہت جلد فیصل آباد میں زون کا قیام عمل میں آجائے گا۔ ڈائریکٹر لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ان اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ایپزا اور لیڈا کے مابین باہمی یادداشت و دیگر امور پر معاملات طے پائے جائیں گے جو کہ نہ صرف ملک بلکہ بلوچستان کے عوام کے لیے اہم اقدام ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں