فصلوں کی سیٹلائٹ مانیٹرنگ پر 45 ارب روپے خرچ کیے جائینگے

منصوبہ سال 2009 میں شروع کیا گیا تھا، زرعی شعبے کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی

منصوبہ سال 2009 میں شروع کیا گیا تھا، زرعی شعبے کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

رواں مالی سال 2013-14 کے دوران سیٹلائٹ کے ذریعے فصلوں کی نگرانی کے منصوبے پر 45 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ سیٹلائٹ کے ذریعے فصلوں کی نگرانی کا منصوبہ سال 2009 میں شروع کیا گیا تھا تاکہ مختلف اقسام کی فصلوں کی موثر اور مربوط حکمت عملی کے تحت نگرانی کی جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ زرعی شعبے کی ترقی اور پیداوار میں اضافے کیلیے حکومت پرعزم ہے۔




اس حوالے سے زیرکاشت رقبے میں اضافہ اور زرعی مداخل کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے منظم اقدامات کیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مالی سال 2013-14 کے دوران سیٹلائٹ کے ذریعے فصلوں کی نگرانی کے منصوبے پر 45 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے جس سے زرعی شعبے کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔
Load Next Story