پاک بھارت تجارت خطے کیلیے اہم ہے سیکریٹری تجارت

آئندہ مالی سال تک دوطرفہ تجارت میں ڈیڑھ فیصد اقتصادی ترقی متوقع ہے، قاسم نیاز


این این آئی July 04, 2013
پاک بھارت آزادانہ تجارت دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، سیکرٹری تجارت کا خطاب فوٹو : فائل

سیکریٹری تجارت قاسم نیاز نے کہا ہے کہ پاک بھارت تجارت خطے کے لیے اہم ہے، آئندہ مالی سال تک دوطرفہ تجارت میں ڈیڑھ فیصد اقتصادی ترقی متوقع ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری تجارت قاسم نیاز نے کہا کہ 1998 میں پاک بھارت تجارت کا آغاز ہوا تھا، پاکستان بھارت کے درمیان آزادانہ تجارت دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور دونوں کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تجارت سے پاکستان میں آئندہ تین سال میں ایک لاکھ 69 ہزار ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے جبکہ 2014 سے 2015 تک ایک اعشاریہ پانچ فیصد اقتصادی ترقی بھی متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں