پاکستانی کرکٹ بہت نیچے جاچکی چیئرمین بورڈ کا اعتراف
ٹیم میچز نہیں جیت رہی، کھلاڑی اور اب امپائرز بھی الزامات کی زد میں آچکے
پی سی بی کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ بہت نیچے جا چکی،آئی سی سی ہماری کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہے، محمد عامر کی سزا میں 20 فیصد کمی کا امکان ہے، پیسر کا کیس لڑنے کیلیے برطانوی وکیل کی خدمات حاصل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق لندن سے وطن واپسی پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے پاکستان میں اس وقت حالات ایسے نہیں کہ فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوسکے، ہم میچز نہیں جیت رہے، کھلاڑی اور اب امپائرز بھی الزامات کی زد میں آ چکے، پہلے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے امیج خراب کیا تھا، ہماری کرکٹ بہت نیچے جاچکی، لہذا آئی سی سی کوئی بات سننے کیلیے تیار نہیں، البتہ پی سی بی سے کہا گیا کہ جیسے ہی پاکستان دہشت گردی پر مکمل قابو پالیتا ہے وہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے بارے میں سوچے گی۔
انھوں نے کہا کہ بھارت آئی سی سی میں چھایا ہوا ہے، اسے اپنی بات خود کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی، ہر کوئی اس کی بولی بولتا ہے، اس کا سبب آئی پی ایل بھی ہے جس میں پیسہ حکمرانی کر رہا ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ فی الحال انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈز سے غیر سرکاری دورے شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ محمد عامر کی سزا میں 20 فیصد کمی کا امکان ہے، پیسر کا کیس لڑنے کیلیے برطانوی وکیل کی خدمات حاصل کریں گے، اس معاملے کا ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔