قندیل بلوچ قتل کیس میں تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد

عدالت میں ضمانت پر رہا ملزمان مفتی عبدالقوی، اسلم شاہین، حق نواز، عبدالباسط، ظفر اقبال پیش ہوئے


ویب ڈیسک December 12, 2018
عدالت نے گواہان پر جرح کے لئے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی فوٹوفائل

عدالت نے معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کردی۔

ملتان کی سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ عدالت میں معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت ضمانت پر رہا ملزمان مفتی عبدالقوی، اسلم شاہین، حق نواز، عبدالباسط اور ظفر اقبال پیش ہوئے، قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم اور قندیل کے بھائی وسیم کو بھی عدالت میں پیش کیاگیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت خارج

دوران سماعت عدالت نے تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کرتے ہوئے گواہان پر جرح کے لیے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔ اس سے قبل قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد مفتی عبدالقوی سمیت دیگر 5 افراد پر عدالت نے مئی میں فرد جرم عائد کی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: قندیل قتل کیس میں مفتی عبدالقوی پر فردِ جرم عائد

کیس کا پس منظر؛


دو برس قبل سوشل میڈیا پر متنازعہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔ ملزم وسیم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں