زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

زلفی بخاری پر آف شور کمپنی رکھنے اور آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے الزام ہیں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 4 دسمبرکوفیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ فوٹو : فائل

ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے سمندرپارپاکستانی زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت عالیہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔


واضح رہے کہ نیب زلفی بخاری کے خلاف آف شور کمپنی رکھنے اور آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں تحقیقات کررہی ہے جب کہ وہ متعدد بار نیب کے روبرو پیش بھی ہوچکے ہیں۔

 
Load Next Story