نیشنل گیمز جھگڑا کرنیوالے 3 پلیئرز پر ایک سالہ پابندی

آرمی نیٹ بال ٹیم کے نواب علی، عدنان انجم اور بلوچستان کے احمد علی شامل


Sports Reporter July 04, 2013
آرمی نیٹ بال ٹیم کے نواب علی، عدنان انجم اور بلوچستان کے احمد علی شامل۔ فوٹو فائل

MUZAFFARGARH: نیشنل گیمز کے دوران جھگڑا کرنے والے آرمی اور بلوچستان کے 3 نیٹ بال کھلاڑیوں پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

سزا کی زد میں آنے والے پلیئرز میں آرمی کے نواب علی اور عدنان انجم جبکہ صوبائی ٹیم کے احمد علی شامل ہیں، دونوں ٹیموں کے کوچز اور میچ آفیشلز کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ منگل کو آرمی اور بلوچستان کے مابین حمیدی ہال میں نیٹ بال میچ کے دوران کھلاڑیوں میں معمولی سی تلخ کلامی ہوئی مگر مقابلہ ختم ہونے کے بعدہال سے باہر جاتے ہی دونوں ٹیموں کے حمایتی اور پلیئرز آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جس سے 4 کھلاڑیوں کو چوٹیں بھی آئیں۔



نیشنل گیمز کے آرگنائزنگ سیکریٹری رانا مجاہد کے مطابق بدمزگی کا باعث بننے والے اس واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کو فوری انکوائری کی ہدایت دی تھی، اس نے تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ سے آرگنائزنگ کمیٹی کو آگاہ کیا جس کے بعد پاکستان آرمی کے دو کھلاڑیوں نواب علی اور عدنان انجم جبکہ بلوچستان کے احمد علی پر ایک، ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

آرمی کے کوچ شوکت محمود، بلوچستان کے کوچ تنویر احمد ، میچ آفیشلز انور احمد اور یاسر جاوید کو تنبیہ کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے،رانا مجاہد نے مزید کہا کہ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں