احتساب تب مفید ہوتا ہے جب غلطی کو ابتدا میں ہی روک لیا جائے وزیراعلیٰ بلوچستان

بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر جو تباہی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی، جام کمال


ویب ڈیسک December 12, 2018
صوبے میں بدانتظامی سے کرپشن کو فروغ ملا،جام کمال۔ فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ احتساب کا عمل تب مفید ہوتا ہے جب غلطی کو ابتدا میں ہی روک لیا جائے۔

کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسیوں پر کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کا انحصار ہے، ہمارے منصب کا تقاضا ہے کہ غلط کام کو انکار کریں، ذاتی مفادات کے بجائے مفادات عامہ کے فیصلے کرنا ہوں گے، گزشتہ 15 سال میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر جو تباہی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کچھ افسران سیاسی دباوٴ برداشت کرلیتے ہیں لیکن دیگر انکار کردیتے ہیں، بیوروکریسی لاپرواہی کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں کی چھان بین نہیں کرتی، شرمندگی اس وقت ہوتی ہے جب ترقیاتی منصوبوں کی تحقیقات کی جاتی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ احتساب کا عمل تب مفید ہوتا ہے جب غلطی کو ابتدا میں ہی روک لیا جائے، صوبے میں بدانتظامی سے کرپشن کو فروغ ملا، صوبے میں مزید کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں تاہم اگر مالی مشکلات میں پھنس گئے تو معاشرتی برائیاں بھی بڑھ جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔