پختونخوا اور وفاقی حکومتیں ڈرون حملوں پرخاموشی توڑیںمتحدہ

تواترسے ڈرون حملے قومی سلامتی پرجارحیت ہے جسے کوئی خودمختارملک برداشت نہیںکرسکتا


Express Desk July 04, 2013
وفاق اورسندھ حکومت کراچی میں بجلی کی غیراعلانیہ اورطویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کانوٹس لیں۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شمالی وزیرستان میں کیے جانے والے ڈرون حملوں کی شدیدمذمت کی ہے۔

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے ان ڈرون حملوںمیں7افرادکے ہلاک ہونے پرصوبائی حکومت خیبر پختونخوا اوروفاقی حکومت کے سربراہ نوازشریف سے پرزورمطالبہ کیاکہ خداراوہ اپنی خاموشی کاقفل توڑدیں کیونکہ یہ حملہ پاکستان کی داخلی سلامتی پرجارحیت کے مترادف ہیں جسے ایک آزادوخودمختار قوم صورت میں برداشت نہیںکرسکتی۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومت کے پی کے مل کر 24گھنٹوںکے اندر تواترکے ساتھ ہونے والے ڈرون حملوں کے سدباب کیلیے ٹھوس اورجرأت مندانہ پالیسی ترتیب دیکراس پر عمل پیرا ہوں۔



دریں اثنامتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں بجلی کی غیراعلانیہ اورطویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کی سخت مذمت کی ہے اور مطالبہ کیاہے کہ ملکی معیشت کے محورشہرکراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو اولین ترجیح دی جائے اورشہریوں کوبجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلانے کیلیے فی الفور ٹھوس اورمثبت اقدامات کیے جائیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر کراچی میں بجلی کی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سدباب کرنا متعلقہ ادارے کی ہی ذمے داری نہیں ہے بلکہ بجلی بحران کے خاتمے کیلیے صوبائی اور وفاقی حکومت بھی سنجیدہ کوششیں اور مثبت اقدامات کرے،کراچی کے عوام کو بجلی کے بلوں کی مدمیں اضافی بل بھیجے جارہے ہیں جبکہ انہیں طویل اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نشانہ بھی بنایاجارہا ہے جس کے باعث شہری ذہنی اذیت اور کرب کا شکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |