پیرس سیفٹی انسپکٹر نے پی آئی اے کی پرواز کو روک لیا

پی کے734کو لاہور آنا تھا، سیفٹی انسپکٹر نے ڈینٹ کے باعث اسے غیرمحفوظ قرار دیدیا

پی کے734کو لاہور آنا تھا، سیفٹی انسپکٹر نے ڈینٹ کے باعث اسے غیرمحفوظ قرار دیدیا۔ فوٹو: فائل

پیرس میں سیفٹی انسپکٹر نے پاکستانی مسافر طیارے پر اعتراض کرتے ہوئے طیارے کو اڑان بھرنے سے روکدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 734کو پیرس سے لاہور آنا تھا۔ روانگی سے قبل یورپی سیفٹی انسپکٹر نے طیارے کا معائنہ کیا اور انسپکشن کے دوران طیارے پر ڈینٹ ہونے کے باعث طیارے کو مسافروں کیلیے غیرمحفوظ قرار دیا۔




انسپکٹر نے طیارے کو پرواز کی اجازت نہیں دی جس کے بعد پرواز 4 گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہی جس کے باعث طیارے میں بیٹھے مسافر شدید اذیت سے دوچار رہے جبکہ اس دوران مسافروں کو پیرس سے لاہور لانے کیلیے پی آئی اے کا کوئی دوسرا طیارہ بھی میسر نہیں تھا۔ تاہم پی آئی اے حکام کے بات کرنے پر طیارے کو لاہور کیلیے پرواز کی اجازت مل گئی۔ طیارے کی روانگی میں تاخیر کے باعث ائیرپورٹ پر مسافروںکے اہلخانہ انتظار کی سولی پر لٹکے رہے ۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }