مجرموں سے ملے ہوئے پولیس والے سب سے بڑے ڈاکو ہیں کراچی پولیس چیف

چینی قونصلیٹ پر حملے میں استعمال گاڑی کا مالک 6 سال پہلے مرچکا ہے، امیر شیخ


ویب ڈیسک December 12, 2018
چینی قونصلیٹ پر حملے میں استعمال گاڑی کا مالک 6 سال پہلے مرچکا ہے، امیر شیخ۔ فوٹو : فائل

پولیس چیف امیر شیخ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد سے ملے ہوئے پولیس والے سب سے بڑے ڈاکو ہیں تاہم ایسے پولیس والوں کو باہر نکال پھینکیں گے۔

کراچی میں اے سی ایل سی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف امیر شیخ کا کہنا تھا کہ پولیسنگ ایک چینل ہے، کسی گورے کو بٹھادیں تو وہ بھی سب سے پہلے کہے گا کہ ضروری چیز سیکیورٹی ہے، پاکستان میں سیکیورٹی انفراسٹرکچر کی بہت ضرورت ہے جب کہ سیف سٹی پروجیکٹ اب بھی کراچی میں نہیں ہے۔

کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے کہا کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں استعمال گاڑی کا مالک 6 سال پہلے مرچکا ہے اور گاڑی ابھی تک اسی مرے ہوئے شخص کے نام پر چل رہی تھی۔ سی پی ایل سی اور پولیس جرائم کو ریکارڈ کرتی ہے، کئی جرائم کی وارداتیں ریکارڈ نہیں ہوتیں، ایسا نظام لارہے ہیں کہ ہر جرائم کی واردات ریکارڈ ہوگی، ایک ایپ کے ذریعے جرائم کی واردات کو درج کرایا جاسکے گا۔

پولیس چیف امیر شیخ نے کہا کہ پولیس میں غلط لوگوں کو باہر ہونا چاہیے، پولیس کے اچھے کام پر دو لفظ اچھے بول دیں تو حوصلہ بڑھ جاتا ہے، پولیس والا جرائم پیشہ عناصر سے ملا ہوا ہو تو عوام، پولیس اور شہداء کا دشمن ہے، جرائم پیشہ افراد سے ملے ہوئے پولیس والے سب سے بڑے ڈاکو ہیں، ایسے پولیس والوں کو باہر نکال پھینکیں گے، پولیس ایسی ہو جس کو اچھا آدمی دیکھ کر قریب آئے اور برا دیکھ کر ڈرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں