سینئر امریکی سفارت کار کی دفترخارجہ طلبی اقلیتوں سے متعلق معاملے پر شدید احتجاج

امریکا مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو کیسے نظرانداز کرسکتا ہے، احتجاجی مراسلہ


ویب ڈیسک December 12, 2018
امریکا مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو کیسے نظرانداز کرسکتا ہے، احتجاجی مراسلہ

پاکستان نے سینئر امریکی سفارت کار کو دفترخارجہ طلب کیا اور اقلیتوں سے متعلق معاملے پر شدید احتجاج کیا۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق پاکستان میں تعینات سینئر امریکی سفارت کار کو دفترخارجہ طلب کیا گیا، امریکا کی جانب سے پاکستان کو مذہبی آزادی نہ ہونے والے ممالک میں شامل کرنے کے معاملے پر شدید احتجاج کیا گیا، امریکی حکام کو پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ امریکا نے پاکستان کومذہبی پابندیوں کی خصوصی تشویشی 'بلیک لسٹ' سے نکال دیا

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آئین کے مطابق تمام تر مذہبی آزادی ہے، پاکستان کو اپنی اقلیتوں سے متعلق کسی سے لیکچر کی ضرورت نہیں، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک کو بھی نظر انداز کیا گیا جب کہ امریکا مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو کیسے نظرانداز کرسکتا ہے۔

اس موقع پر امریکی حکام نے پاکستانی احتجاجی مراسلہ اور حقائق کی واشنگٹن ترسیل کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پاکستان نے مذہبی آزادیوں سے متعلق امریکی بیان مسترد کردیا

واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان سمیت دیگرکئی ممالک کو مذہبی آزادی کے منافی کام کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا لیکن پاکستان کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آنے پر اس لسٹ سے نکال دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں