ایم کیوایم امریکا کے کنونشن میں الطاف حسین سے تجدید عہدوفا

الطاف حسین کے خلاف قومی اوربین الاقوامی سطح پرسازشیں بندکی جائیں،متفقہ قراردادمیں مطالبہ

الطاف حسین کے خلاف قومی اوربین الاقوامی سطح پرسازشیں بندکی جائیں،متفقہ قراردادمیں مطالبہ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم امریکا کے سہ روزہ کنونشن کے دوسرے روزاٹلانٹامیں بڑے عوامی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکاکے 18سے زائد شہروں سے آئے ہوئے ایم کیو ایم کے ذمے داران، کارکنان اور ہمدردوں کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کنونشن کا عوامی پروگرام الطاف حسین سے تجدید عہدوفا کی شکل اختیار کر گیا۔ کنونشن کے شرکانے قرارداد کے ذریعے اس عزم کا اظہار کیاکہ الطاف حسین کے خلاف ہونے والی تمام اندرونی اور بیرونی سازشوں کوناکام بنا دیا جائے گا اور پاکستان کے مظلوم و محروم عوام اپنے متفقہ قائد پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے،متفقہ طور پر منظور ہونے والی قرارداد میں پاکستانی اور انٹرنیشنل اسٹبلشمنٹ سے مطالبہ کیا گیا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم پر بے بنیادالزامات لگانے کا شرمناک سلسلہ فوری طور پر بند کیاجائے۔




کنونشن کے شرکاسے اپنے خطاب میں ایم کیو ایم نارتھ امریکاکے نگران عبادالرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم کی دنیا بھرمیں لاکھوں کارکنان اور کروڑوں چاہنے والوں کو الطاف حسین کے علاوہ کوئی قیادت قبول نہیں،الطاف حسین نے ہی ہمیں شناخت دی،نظریہ دیا اور ہمارے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہدکاآغاز کیااوراب یہ بات پاکستانی اسٹیبلشمنٹ سمیت عالمی قوتوںکوبھی سمجھ لینی چاہیے کہ الطاف حسین کوایم کیو ایم کی قیادت سے علیحدہ کرنے کی تمام ترسازشیں ہمیشہ کی طرح ناکام ثابت ہوںگی۔
Load Next Story