ایران سے گیس کی درآمددسمبر 2014میں شروع ہوگیسیکریٹری پانی وبجلی

ابتدامیں گیس کی درآمد75کروڑکیوبک میٹر ہوگی جسے ایک ارب کیوبک میٹر تک پہنچایاجائیگا


Numainda Express July 04, 2013
ابتدامیں گیس کی درآمد75کروڑکیوبک میٹر ہوگی جسے ایک ارب کیوبک میٹر تک پہنچایاجائیگا فوٹو: اے ایف پی

وفاقی سیکریٹری پانی وبجلی عابدسعیدنے کہاہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت دسمبر 2014 تک گیس کی درآمدشروع ہو جائیگی۔

صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ابتدائی طور پرگیس کی درآمد75کروڑکیوبک میٹر ہوگی جسے بعدمیں ایک ارب کیوبک میٹر تک پہنچایا جائیگا۔



توانائی بحران سے نمٹنے کیلیے اس منصوبہ پر عمل درآمد ناگزیر ہے جس کیلیے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے۔انھوں نے امیدظاہر کی کہ وزیر اعظم کے دورہ چین پرتوانائی کے حوالے سے خصوصی اقدامات اور معاہدے عمل میں لائے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں