ایران سے گیس کی درآمددسمبر 2014میں شروع ہوگیسیکریٹری پانی وبجلی
ابتدامیں گیس کی درآمد75کروڑکیوبک میٹر ہوگی جسے ایک ارب کیوبک میٹر تک پہنچایاجائیگا
وفاقی سیکریٹری پانی وبجلی عابدسعیدنے کہاہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت دسمبر 2014 تک گیس کی درآمدشروع ہو جائیگی۔
صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ابتدائی طور پرگیس کی درآمد75کروڑکیوبک میٹر ہوگی جسے بعدمیں ایک ارب کیوبک میٹر تک پہنچایا جائیگا۔
توانائی بحران سے نمٹنے کیلیے اس منصوبہ پر عمل درآمد ناگزیر ہے جس کیلیے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے۔انھوں نے امیدظاہر کی کہ وزیر اعظم کے دورہ چین پرتوانائی کے حوالے سے خصوصی اقدامات اور معاہدے عمل میں لائے جائیں گے۔