وزیر ریلوے نے 5ٹرینیں پرا کس کو دینے سے انکارکردیا

ریلوے انتظامیہ ان کو خود چلائیگی ، ٹرینوں کے خسارے کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب


Numaindgan Express July 04, 2013
ریلوے انتظامیہ ان کو خود چلائیگی ، ٹرینوں کے خسارے کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب فوٹو فائل

وزیر ریلوے نے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی5ریل کاروں مارگلہ ایکسپریس ، اسلام آباد ایکسپریس ، برق رفتار، سبک خرام اور سبک رفتارکو ذیلی ادارے پرا کس کودینے سے انکار کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ریلوے انتظامیہ ان ٹرینوں کو خود چلائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں پراکس کے امورکے بارے میں منیجنگ ڈائریکٹر ظہورالحق نے بریفنگ دی۔ وزیرریلوے نے ٹرینوں کے خسارے کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔



دریں اثناکیرج فیکٹری اسلام آبادکے دورے کے دوران وزیر ریلوے نے کہاکہ مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا۔ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلیے حکمت عملی بنائی جائے گی۔ انھوں نے کہاکہ کیرج فیکٹری اور کالونی کے درمیان اوورہیڈ برج ریلوے کے اسکریپ سے بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں