آج 3پاکستانی 5 پشتواور3انگلش فلموں کی نمائش ہوگی

اوڈین سینما میں ہدایتکار مسعود بٹ کی پرانی فلم ’’اچھا گجر‘‘ اور میٹروپول سینما میں ’’کاک ٹیل‘‘ کی نمائش جاری رہیگی


Cultural Reporter August 19, 2012
پنجابی اور انگریزی فلموں کے ساتھ پانچ پشتو فلمیں ’’غدار‘‘ ‘ ’’ہر دم خیر‘‘ ‘ ’’طوفان ‘‘ ‘ ’’قسم ‘‘ اور ’’بدعملہ‘‘ بھی عید دوڑ میں شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

آج ملک بھر کے سینمائوں میں تین پاکستانی پنجابی ' پانچ پشتو اور تین انگلش فلمیں سینما گھروں کی زینت بن رہی ہیں۔ تفصیلات کیمطابق عیدالفطر کے حوالے سے سینما مالکان ' ڈسٹری بیوٹرز اور فلمسازوں نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ا س سلسلہ میں آج تین پاکستانی پنجابی فلمیں ''شریکا'' شبستان ' ''دل دیاں لگیاں'' کیپٹل اور ''گجر داکھڑاک'' پرنس سینما جب کہ پلازہ میں ''ایکسپنڈایبل ٹو '' ' الفلاح ''ٹرانسپورٹر 3'' اور سنے سینما ''ٹوٹل ریکال'' نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔

ان کے علاوہ اوڈین سینما میں ہدایتکار مسعود بٹ کی پرانی فلم ''اچھا گجر'' اور میٹروپول سینما میں ''کاک ٹیل'' کی نمائش جاری رہیگی۔ پنجابی اور انگریزی فلموں کے ساتھ پانچ پشتو فلمیں ''غدار'' ' ''ہر دم خیر'' ' ''طوفان '' ' ''قسم '' اور ''بدعملہ'' بھی عید دوڑ میں شامل ہیں۔ یاد رہے پچھلے کئی سالوں سے پانچ سے زائد پشتو فلمیں عید دنگل میں پیش کی جارہی ہیں دوسری طرف عید سے قبل ''عشق خدا'' اور '' فیصلہ گجر دا'' سمیت پانچ پنجابی فلموں کی نمائش کا اعلان کیا گیا تھا 'مگر ایک ماہ قبل مذکورہ دونوں فلمیں عید کی دوڑ سے آوٹ ہوگئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں