ایکسپریس کا اعزاز 2018 کے دوران بھی پاکستان میں سب سے آگے

ایکسپریس نیوز پیپر کی ویب سائٹ کو خیبرپختون خوا اور پنجاب میں گوگل سے سرچ کرنے کے رجحان میں 100 فیصد اضافہ ہوا

روزنامہ ایکسپریس کی ویب سائٹ پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی نیوزپیپرویب سائٹ قرار

ISLAMABAD:
ایکسپریس میڈیا گروپ اپنی غیر جانبدارنہ صحافت کے ذریعے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بدلتے حالات اور واقعات سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی بدولت ہر نئے روزعوام میں مقبولیت کا نیا سنگ میل عبور کررہا ہے اور اس کی گواہی دنیا کے سب سے فعال انٹر نیٹ سرچ انجن گوگل نے بھی دی ہے۔

عصر حاضر میں معلومات کی تیز ترین رسائی سب سے زیادہ اہمیت اختیار کرگئی ہے، پرنٹ اور الیکٹرانک کے بعد ڈیجیٹل میڈیا لوگوں کو باخبر رکھنے کی ذمہ داری بخوبی نبھا رہا ہے۔ اس صورت حال میں ایکسپریس میڈیا گروپ مصدقہ خبروں کو باہم پہنچانے کی وجہ سے اردو پڑھنے والے افراد میں نمایاں مقام کا حامل ہے اور ہر نئے روز اس کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔

سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائیٹ فیس بک پر 'www.express.pk' کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 43 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر 'ایکسپریس ڈاٹ پی کے' کے فالوورز کی تعداد 22 لاکھ سے زائد ہے ، اسی طرح فوٹو اور وڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ انسٹاگرام پر بھی ایکسپریس ڈاٹ پی کے فالوورز کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہے۔ یہ تمام اعداد و شمار ایکسپریس میڈیا گروپ کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور ایکسپریس میڈیا گروپ اس قدر پزیرائی پر اپنے تمام قارئین، سامعین اور ناظرین کا شکریہ ادا کرتا ہے۔


اس کے علاوہ دنیا کے سب سے فعال انٹر نیٹ سرچ انجن 'گوگل' کی سالانہ سرچ رپورٹ برائے 2018 میں روزنامہ ایکسپریس کی ویب سائیٹ www.express.com.pk کو بھی پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی نیوز پیپر ویب سائٹ قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2018 کے دوران ویب سائیٹ کو خیبرپختون خوا اور پنجاب میں گوگل سے سرچ کرنے کے رجحان میں 100 فیصد جب کہ اسلام آباد میں 97 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ سندھ ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان اور سندھ میں بھی خبروں اور حالات حاضرہ سے آگاہ رہنے کے لیے اسی ویب سائیٹ تک رسائی حاصل کی گئی۔

 

 
Load Next Story