وزیراعلیٰ پختونخوا نے وزیراعظم سے ملاقات کیلیے وقت مانگ لیا
خالص منافع کی مدمیں سالانہ 6 ارب کی ادائیگی باقاعدگی سے نہیںہورہی،رقم بڑھانی چاہیے
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبہ کے بجلی منافع کے سالانہ بقایاجات کے حصول ، سالانہ بنیادوں پراضافہ اور صوبہ کیلئے الگ ٹی وی چینل شروع کرنیکی غرض سے مرکزسے سپورٹ حاصل کرنے کیلیے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیاہے جس کیلیے وزیراعظم کوخط ارسال کردیاگیاہے۔
خط میں کہا گیا کہ بجلی کے خالص منافع کی مدمیں صوبہ کوسالانہ 6 ارب کی ادائیگی باقاعدگی سے نہیںہورہی اورگزشتہ مالی سال کے6 جبکہ اس سے پہلے سال کے ڈیڑھ ارب روپے اب بھی مرکز کے ذمے واجب الادا ہیں جبکہ یہ رقم1991ء سے منجمدہے اور22سال کے بعدبھی سالانہ 6 ارب روپے ہی اداکیے جارہے حالانکہ اس رقم میں بجلی کی قیمتوں کے تناسب سے اضافہ ہوناچاہیے تھا۔
خط میں صوبہ کیلیے پی ایس ڈی پی کے منصوبوںکیلیے رقم کی باقاعدگی سے حصول اورچشمہ رائٹ بینک لفٹ کنال کے منصوبہ کے علاوہ صوبہ کیلیے الگ پختونخواٹی وی چینل کے قیام کے حوالے سے بھی معاملات اٹھائے جائیں گے۔