افغانستان طالبان کے حملے 3بھارتی اہلکار ہلاک بھی ہلاک ہوئے

خوست میں طالبان کے ٹھکانوں پر نیٹو طیاروں کاحملہ، 20 افراد ہلاک، 9 زخمی.

ہلاک ہونیوالوں میں 2بھارتیوں کا تعلق آندھرا پردیش، ایک کا مغربی بنگال سے تھا۔ فوٹو: اے ایف پی

PESHAWAR:
افغانستان میں طالبان کے نیٹو سپلائی کمپائونڈ پر حملے میں بھارتی مشن کے 3اہلکار بھی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں طالبان کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں سے 2 کا تعلق آندھراپردیش اور ایک کا مغربی بنگال سے تھا۔ افغان وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے حملے میں بھارتی شہریوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں بھارتی شہریوں کی لاشیں بھارت لے جانے کیلیے معاونت فراہم کی جارہی ہے۔




اے پی پی کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبہ خوست میں نیٹو نے فضائی حملے میں20 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ افغان آرمی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکا کی قیادت میں نیٹو کے جنگی طیاروں نے بدھ کو مشرقی صوبے خوست کے قصبہ موسیٰ خیل مں طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 20 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔
Load Next Story