مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت سے مزید 2 کشمیری شہید

کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے وادی کے مخلتف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی


ویب ڈیسک December 13, 2018
حریت رہنماؤں کی کال پرشہادتوں کے خلاف وادی بھرمیں مکمل ہڑتال جاری ہے: فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے علاقے سوپورمیں بھارتی فوج نے ایک بار پھربربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے محاصرے کے دوران کشمیری نوجوانوں کوشہید کیا گیا۔

محاصرے کے بعد کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے وادی کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے جب کہ حریت رہنماؤں کی کال پرشہادتوں کے خلاف وادی بھرمیں مکمل ہڑتال جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں