نیب کے طریقہ کارمیں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے سعد رفیق
نیب کے سیل میں کیمرے ملزمان کے بنیادی حقوق کے خلاف ہیں ، سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نیب کے طریقہ کار میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے۔
اسلام آباد میں عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب کے طریقہ کارمیں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے، آج بھی نیب کے ملزمان کے کمروں میں کیمرے لگے ہوئے ہیں، نیب کے سیل میں کیمرے انسانی حقوق اورملزمان کے بنیادی حقوق کے خلاف ہیں اورجب بھی موقع ملا کیمرے ہٹوائیں گے۔
اس سے قبل سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران خواجہ سعدرفیق پیش ہوئے اورکہا کہ رات کو نوٹس ملا ہے، میرے وکیل کامران مرتضیٰ کوئٹہ میں ہیں۔
چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ آپ کے وکیل کامران مرتضیٰ کب تک آئیں گے جس پرخواجہ سعدرفیق نے کہا کہ میرا ان سے کوئی رابطہ نہیں ، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آ پ کو اس کیس میں جلدی تو نہیں ہے جس پرسعد رفیق نے کہا کہ مجھے کیس کے حوالے سے جلدی نہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردی۔