سانحہ دیامر ملزمان کی فہرست معمہ بن گئی3 سرکاری ملازم نکلے

کارروائی میں بیرونی ہاتھ شامل ہے توپراسراراندرونی تعاون بھی خارج از امکان نہیں، ذرائع


شبیر حسین July 04, 2013
کارروائی میں بیرونی ہاتھ شامل ہے توپراسراراندرونی تعاون بھی خارج از امکان نہیں، ذرائع. فوٹو: رائٹرز/ فائل

سانحہ دیامر میں مطلوب ملزمان کی فہرست معمہ بن گئی،مطلوب ملزمان کی فہرست میں سے 3 سرکاری ملازم نکلے،جن میں سے اب تک 2 ملزمان گرفتارہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان میں سے گرفتارملزم محمد شفیع محکمہ زراعت میں گریڈ ون کاملازم ہے اور دفتری کاغذات کے مطابق وہ حاضری پر موجود تھا جبکہ عمرنامی گرفتار ملزم بھی محکمہ پانی وبجلی دیامر میںملازمہے اوروہ بھی دفتری کاغذات میںوقوعے کی صبح دفتر میں حاضر تھا۔



ذرائع کے مطابق سرکاری فہرست میں مطلوب ایک اور ملزم ہدایت اللٰہ ایک سرکاری اسکول میں ٹیچر ہے اور وہ ایک سال سے چلاس تانگیر کے گائوں تبور بالاکے سرکاری اسکول میں فرائض انجام دے رہاہے وہ اس سے قبل قراقرم سیکیورٹی فورس میںبھی رہ چکاہے۔ منگل کی صبح دیامر جرگے کے ذریعے پولیس کو از خود گرفتاری پیش کرنے والے مطلوب ملزم عبدالمالک کے بارے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ ایک عام چرواہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے یہ فہرست عجلت میں جاری کی ہے اگر اس فہرست میں اصل ملزمان بھی میں شامل ہیں تو مذکورہ ناموں کی موجودگی نے اس کو بھی مشکوک بنادیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں