سپریم کورٹ نے سمیرا ملک کی جعلی ڈگری کے خلاف اپیل سماعت کیلیے منظور کرلی

سمیراملک کیخلاف ملک عمراسلم اعوان نے الیکشن ٹربیونل انتخابی عذر داری دائرکررکھی تھی


Numainda Express July 04, 2013
سمیراملک کیخلاف ملک عمراسلم اعوان نے الیکشن ٹربیونل انتخابی عذر داری دائرکررکھی تھی فوٹو: فائل

سابق وفاقی پارلیمانی سیکریٹری ملک عمراسلم خان اعوان نے رکن قومی اسمبلی سمیر املک کی جعلی ڈگری کیس کے ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل فیصلہ کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائرکردی جوسماعت کیلیے منظورکرلی گئی ہے۔

ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے سمیراملک جعلی ڈگری کیس کی عمراسلم اعوان کی درخواست مستردکردی تھی جس کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی گئی۔ سمیراملک کیخلاف ملک عمراسلم اعوان نے الیکشن ٹربیونل انتخابی عذر داری دائرکررکھی تھی جس میں موقف اختیارکیاگیاکہ سمیراملک نے 2008ء کے الیکشن میں بی اے کی جعلی ڈگری پرالیکشن میںحصہ لیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں