گیس بحران سندھ کے عوام کی روزی روٹی چھیننے کے مترادف ہے وزیراعلیٰ سندھ  

پورے صوبے میں گیس کی بندش سے بحران پیدا ہوگیا ہے، مراد علی شاہ


ویب ڈیسک December 13, 2018
پورے صوبے میں گیس کی بندش سے بحران پیدا ہوگیا ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گیس بحران سندھ کے عوام کی روزی روٹی چھیننے کے مترادف ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاق سے فوری طور پر سندھ کی گیس بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آٹیکل 158 کے تحت گیس پر پہلا حق سندھ کی عوام کا ہے کیوں کہ سندھ پاکستان کی 70 فیصد گیس پیدا کرتا ہے پھر بھی سندھ کو محروم کیا جا رہا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پورے صوبے میں گیس کی بندش سے بہت بحران پیدا ہوگیا ہے، نہ صرف گھریلو صارفین کو گیس سے محروم کیا گیا ہے بلکہ صنعتوں، پاور پروجیکٹس، سی این جی اسٹیشن کو بھی بند کیا گیا، گھریلو صارفین پریشان ہیں، صنعت کا پہیہ بند ہے اور بجلی کی پیداوار متاثر ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں