کراچی میں کوئٹہ کی ہواؤں کا ڈیرہ سردی کی شدت میں اضافہ
آئندہ ایک ہفتے کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10ڈگری تک گرسکتا ہے، محکمہ موسمیات
شہر قائد میں کوئٹہ کی سرد ہواؤں نے سردی کی شدت بڑھا دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اورقلات ڈویژن کی جانب سے چلنے والی سرد ہواؤں کی وجہ سےکراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ رات اور صبح کے وقت سردی میں اضافے کی و جہ سے شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مشرقی اور شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں، اگلے دو سے تین روز کے دوران ہواؤں کی رفتار معمول سے بڑھ جائے گی، ہواؤں کی رفتار میں اضافہ سردی کی شدت مزید بڑھا دے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ایک ہفتے کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری تک گرسکتا ہے۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
واضح رہے کہ پچھلے سال 7 دسمبر کو شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 8.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ سن 1938میں شہر کا پارہ صفر ریکارڈ ہوچکا ہے۔