ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھی جائے گی سربراہ پاک فوج

کور کمانڈرز کانفرنس میں علاقائی سیکیورٹی کا خصوصی طور پر جائزہ لیا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک December 13, 2018
کور کمانڈر کانفرنس میں علاقائی سیکیورٹی کا خصوصی طور پر جائزہ لیا گیا۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ امن کے لیے تمام ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں 216ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے علاقائی اہمیت کا جائزہ لیا گیا اور داخلی سیکیورٹی کے لیے جاری آپریشن پر پیشرفت اور مشرقی ومغربی بارڈر سمیت لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔



ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز نے جیو اسٹرٹیجک بالخصوص علاقائی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا، کانفرنس نے جاری افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لیے امید کا اظہار کیا اور افغان جنگ کے پر امن خاتمے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے بہترین وسیع تر مفاد میں ملکی ترقی کی حمایت کرتے ہیں اور امن، استحکام اور ترقی کے لیے تمام اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں