سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے نئی تحقیقاتی ایجنسی قائم کرنے کا فیصلہ

دنیا بھر آزادی اظہار کی ایک حد ہے، ہمیں کسی نہ کسی جگہ پر لائن ڈرا کرنے کی ضرورت ہے، علی محمد خان

دنیا بھر آزادی اظہار کی حد ہے، ہمیں بھی لائن ڈرا کرنے کی ضرورت ہے، علی محمد خان فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے ملک میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے نیا تحقیقاتی ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سینیٹ کمیٹی برائے تفویض کردہ اختیارات کا عائشہ رضا فاروق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اور وزارت آئی ٹی کے حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سوشل میڈیا پر غیر قانونی مواد کو روکنے پر غور کیا گیا اور آئی ٹی حکام نے غیر قانونی مواد کو ہٹانے سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔


یہ بھی پڑھیں: حکومت سوشل میڈیا کوریگولیٹ کرنا چاہتی ہے، فواد چوہدری

چیئرپرسن عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ ہمارے تحفظات تھے کہ اس معاملے پر الگ ایجنسی بنائی جائے، آن لائن غیر قانونی مواد کو ہٹانے کا معاملہ ایف آئی اے دیکھ رہی ہے۔ اس پر وزارت آئی ٹی کے حکام نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر غیرقانونی مواد ہٹانے کے معاملے پر الگ تحقیقاتی ایجنسی قائم کی جا رہی ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر ہر کسی کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کی آزادی ہے، جبکہ دیگر ممالک میں اپنے ملک کے خلاف بات کرنے کا کسی کو اختیار نہیں، پاکستان میں کوئی طریقہ کار نہیں ہے، دنیا بھر آزادی اظہار کی ایک حد ہے، سوشل میڈیا پر کسی کی ذاتی زندگی کو اچھالنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے، ہمیں کسی نہ کسی جگہ پر لائن ڈرا کرنے کی ضرورت ہے۔
Load Next Story