پاکستانی بیوروکریسی چینی کمپنیوں کی راہ میں رکاوٹ وزیراعظم نے شکایات کا نوٹس لےلیا

وزیراعظم نے چینی کمپنی کے سربراہ کو ای میل ایڈریس دیتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے کے اندر جواب دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے چینی کمپنی کے سربراہ کو ای میل ایڈریس دیتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے کے اندر جواب دیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے بیوروکریسی کی جانب سے رکاوٹیں ڈالنے پر چینی کمپنیوں کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے چینی کمپنیوں کو اپنا براہ راست ای میل ایڈریس دے دیا۔


چینی پاورکمپنیوں اورسرمایہ کاروں نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران کمپنیوں نے اعتراض کیا کہ بیوروکریٹک ماضی کی طرح ہمیشہ منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالتے ہیں جس کی وجہ سے مشکلات پیدا ہوتی ہیں، جس پر وزیراعظم نے اسی وقت کاغذ پر اپنا ای میل ایڈریس لکھا اورچینی کمپنی کے سربراہ کو دے دیا۔

وززیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیاں کسی بھی وقت رابطہ کرسکتی ہیں، 24 گھنٹے کے اندر جواب دیا جائے گا، وزیراعظم نے چینی پاور اورسرمایہ کارکمپنیوں کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنیاں پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story