سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیاجائے گا وزیراعظم

حکومت چینی سرمایہ کاروں کو 7 دن کے اندر ہرمعاہدے کی منظوری دے دے گی، وزیراعظم


ویب ڈیسک July 04, 2013
حکومت چینی سرمایہ کاروں کو 7 دن کے اندر ہر معاہدے کی منظوری دے دے گی، وزیر اعظم فوٹو: این این آئی

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ چینی کمپنیوں کے سرمائے کا مکمل تحفظ کیا جائے گا جس کی گارنٹی وفاقی حکومت دے گی، کسی منصوبے کوبدامنی کا شکارنہیں ہونے دیا جائے گا، انہوں نے سرمایہ کاروں کو ٹیکسوں میں چھوٹ دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کراچی میں ماس ٹرانزٹ سسٹم میں چینی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کوسراہا، ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار نے جو کام چند ہفتوں میں شروع کرنا چاہتے ہیں وہ آج ہی شروع کرلیں، حکومت 7 دن میں ہرمعاہدے کی منظوری دے دے گی۔

اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف سے بیجنگ میں چائنہ پاورانویسٹمنٹ کمپنی کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے وفد کوتھرکول، ونڈ پاورسولر پروجیکٹس اوربھاشا ڈیم میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طورپرمنصوبوں کی منظوری دینے کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم نےاپنے وفد کے ہمراہ دنیا کے دوسرے بڑے زیرزمین میٹروٹرین سسٹم کا بھی دورہ کیا۔

دوسری جانب چینی سرمایہ کارکمپنیوں نے نئی حکومت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کا یقین دلایا ہے، چینی سرمایہ کارناصرف کاشغرسےگوادر تک سڑک تعمیر کریں گے بلکہ انہوں نے ریل منصوبے میں سرمایہ کاری کی بھی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ کراچی سے لاہور اور پشاور تک بھی ریل اورسڑک کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |