عیدالفطر کی تعطیلات بجلی کا بحران شدید ہونے کا خدشہ

ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کو بھی شہر کے متعدد علاقوں میں شکایتی مراکز بند پڑے تھے


Staff Reporter August 19, 2012
کے ای ایس سی نے نظام میں آنیوالی خرابیوں کو دور کرنے کیلیے خصوصی انتظامات نہیں کیے۔ فوٹو: فائل

کے ای ایس سی نے عید الفطر کے موقع پر بجلی کے نظام میں آنے والی خرابیوں کو دور کرنے کیلیے شکایتی مراکز پر خصوصی انتظامات نہیں کیے جس کی وجہ سے چھٹیوں کے دوران شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کا بحران شدید ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے ای ایس سی انتظامیہ نے ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی عیدالفطر کی چھٹیوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم اس اعلان پر بھی افطار سے سحری تک لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلان کی طرح عمل ہوگا یا واقعی کراچی کے شہری تین دن تک بلاتعطل بجلی کی فراہمی سے لطف اندوز ہوں گے، اس کا فیصلہ تو آنے والے دنوں میں ہی ہوگا۔

تاہم کے ای ایس سی ذرائع کے مطابق عید الفطر کے موقع پر بجلی کے نظام میں آنے والی خرابیوں کو دور کرنے کیلیے کسی قسم کے خصوصی انتظامات نہیں کیے گئے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کو بھی شہر کے متعدد علاقوں میں شکایتی مراکز بند پڑے تھے، بجلی کی تاریں ٹوٹنے، جمپر لوز ہونے یا دیگر چھوٹی موٹی خرابیوں کی صورت میں بھی8، 8گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |