کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اقبال قاسم عہدے سے دستبردار ہوگئے

ٹیم کی سلیکشن پر کسی سے کوئی اختلاف نہیں ہوا معاہدہ ختم ہوگیا تھا اس لئےعہدے سے الگ ہوا ہوں، اقبال قاسم

ٹیم کے انتخاب کیلئے کسی نے دباؤ نہیں ڈالا، اقبال قاسم فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اقبال قاسم اپنے عہدے سے الگ ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اقبال قاسم نے کہا ہے کہ ان کے معاہدے کی مدت چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ختم ہو گئی تھی لیکن انہیں اس وقت کے چیئرمین ذکاء اشرف نے چیمپئنز ٹرافی اور دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے ٹیموں کے انتخاب کا ٹارگٹ عارضی طور پر دیا تھا۔ اب وہ چاہتے ہیں کہ عبوری چیرمین کرکٹ کے فروغ کے لئے اپنی ٹیم تشکیل دیں اور نئے لوگوں کو کام کرنے کا موقعہ ملے اور اپنے اس فیصلے سے عبوری چیرمین کو آگاہ کردیا ہے۔


اقبال قاسم نے ٹیم منیجمنٹ سے اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے انہوں نے جو خدمات سرانجام دیں وہ کپتان اور دیگر ٹیم مینجمنٹ کے تعاون کے مشکور ہیں۔

واضح رہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے قومی ٹیم کے انتخاب پر کچھ کھلاڑیوں کو خراب کارکردگی کے باجود ڈراپ نہ کرنے کے لئے سلیکشن کمیٹی پر کافی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Load Next Story