کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

گزشتہ روز بھی شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں 10 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا تھا


ویب ڈیسک July 04, 2013
گزری کے علاقے ڈی ایچ اے فیز سکس میں ملزمان چلتی کار سے اسٹیفن انجم کی تشدد زدہ لاش پھینک کرفرارہوگئے ، فوٹو: فائل

نامعلوم افراد نے شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

کراچی میں تمام ترحکومتی دعوؤں کے باوجود موت کا رقص جاری ہے، لیاری کا علاقے آگرہ تاج کالونی 5 دن گزر جانے کے باوجود گزشتہ رات بھی گولیوں کی تڑ تڑاہٹ اور دھماکوں سے گونجتا رہا ، گولیوں کی زد میں آکر ہنگورآباد کا رہائشی ہارون اور اس کا کمسن بیٹا فیروز زخمی ہوگیا جبکہ لیاری کے علاقے جمعہ بلوچ روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں یوسف ابراہیم نامی شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، دوسری جانب گزری کے علاقے ڈی ایچ اے فیز سکس میں ملزمان چلتی کار سے اسٹیفن انجم کی تشدد زدہ لاش پھینک کرفرارہوگئے جبکہ تیموریہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موبائل شاپ پرکام کرنے والا تابش جاں بحق ہوگیا۔

کراچی میں جاری قتل وغارت گری کے واقعات میں کسی طور پر کمی واقع نہیں ہوپارہی اورگزشتہ روز بھی شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں 10 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا تھا، پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناقص حکمت عملی اور غیرسنجیدہ ردعمل بدامنی کے واقعات میں مسلسل اضافے کا سبب بتائے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔