کراچی گینگ وار کے خلاف مکینوں کا احتجاج 2 ٹریلر نذر آتش
قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے بجائے زبانی دعوؤں سے کام چلارہے ہیں۔ایس پی سٹی طارق دھاریجو
آگرہ تاج کالونی میں گینگ وار کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے خلاف مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے 2 ٹریلروں کو نذر آتش کردیا۔
لیاری میں طویل عرصے سے جاری گینگ وار کی جنگ سے تنگ آئے آگرہ تاج کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی، مشتعل مظاہرین نے 2 ٹریلر بھی نذر آتش کردیئے، احتجاج کے باعث ماڑی پور روڈ پر ٹریفک معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی جس سے مظاہرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔
اس موقع پر ایس پی سٹی طارق دھاریجو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لیاری کے علاقے آگرہ تاج میں طویل عرصے سے جاری گینگ وار اب تک درجنوں افراد کو نگل چکی ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے بجائے زبانی دعوؤں سے کام چلارہے ہیں جس کی وجہ سےلوگوں کےصبرکاپیمانہ لبریزہوگیا ہے۔