شمالی وزیرستان میں بویہ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ 4 اہلکار جاں بحق

سیکیورٹی اہلکار علاقے کو گھیرے میں لے کر خودکش حملہ آور کے مزید ساتھیوں کی تلاش کررہے ہیں۔


ویب ڈیسک July 04, 2013
خود کش حملے کے فوری بعد چیک پوسٹ میں آگ لگ گئی ۔ فوٹو: فائل

میران شاہ کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میرانشاہ دتہ خیل روڈ پر واقع بویہ چیک پوسٹ کے اہلکاروں نے ایک گاڑی کو رکنے کا حکم دیا ، گاڑی کے نہ رکنے پر اہلکاروں نے فائرنگ کردی، جس پر گاڑی میں موجود خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا اور چیک پوسٹ میں آگ لگ گئی، دہشتگردی کے اس واقعے میں 4 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خودکش حملہ آور کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سیکیورٹی فورسز کے اہلکار سرچ آپریشن کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں