ورلڈ ہاکی لیگ جنوبی کوریا نے پاکستان کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جنوبی کوریا کے ہاتھوں شکست کے بعد اب پاکستان کوورلڈ کپ کھیلنے کے لئے آئندہ سال اگست میں ایشیا کپ جیتنا لازمی ہوگا


ویب ڈیسک July 04, 2013
کھیل کے دوسرے ہاف جنوبی کوریا کی ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے نہ صرف پاکستان کی برتری برابر کی بلکہ مقابلہ بھی 3 کے مقابلے میں 4گول سے جیت لیا، فوٹو:فائل

ورلڈ ہاکی لیگ میں ایک بھی گروپ میچ نہ جیتنے والی کوریا کی ٹیم نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کرسیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ملائشیا کے شہر جوہر بارو میں گروپ بی کی نمبر ون پاکستان اور گروپ اے میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی جنوبی کوریا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے ابتدا میں جارحانہ کھیل پیش کیا، محمد وقاص اور محمد توثیق نے گول کر کے پاکستان کو برتری دلا دی جب پہلا ہاف ختم ہوا تو اسکور 1-2 تھا۔ وقفے کے بعد کوریا نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئےنہ صرف پاکستان کی برتری برابر کی بلکہ ایک گول کی سبقت بھی حاصل کرلی۔

پنالٹی اسٹروک پر پاکستان کے شکیل عباسی نے گول کر کے میچ 3-3 سے برابر کر دیا لیکن کوریا نے جلد ہی ایک اور گول کر کے میچ میں 3-4 کی برتری حاصل کرلی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی، میچ میں پاکستان کو ایک اورپنالٹی اسٹروک ملا جس پر شکیل عباسی گول کرنے میں ناکام رہے۔

جنوبی کوریا کے ہاتھوں شکست کے بعد اب پاکستان ورلڈ کپ کے لئے اسی صورت میں کوالیفائی کرسکتا ہے جب آئندہ سال اگست میں ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرے جب کہ بھارتی ٹیم کو بھی ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے ایشیا کپ جیتنا لازمی ہوگا۔

دوسری جانب انگلینڈ نے جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جب کہ ارجنٹائن نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں