کراچی سمیت ملک بھرمیں سردی کی شدت میں اضافہ

شہرقائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک December 14, 2018
شہر قائد کا بھی درجہ حرارت مذید گرگیا،: فوٹو: فائل

ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جب کہ کئی علاقوں میں دھند کے بھی ڈیرے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں موسم آج شدید سرد اورخشک رہے گا اورآئندہ دوسے تین روز کے دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بعض مقامات پرشدید دھند کا امکان ہے۔ پنجاب کے کئی مقامات پردھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوکر 4 کلومیٹر رہ گئی۔ اوچ شریف، بورے والا، شجاع آباد، سکندر آباد، جلال پور، وہاڑی، فیصل آباد بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

شہر قائد کا بھی درجہ حرارت مذید گرگیا، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جب کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

دوسری جانب گزشتہ روزسب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 11، قلات، گوپس میں منفی6 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد جبکہ باقی علاقوں میں سرد اور خشک رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں