افغانستان میں بم دھماکے اور فائرنگ سے خاتون پولیس آفیسر سمیت 4 بچیاں ہلاک

صوبہ ہلمند میں نصب کئے جانے والا بم شادی میں شریک حکومت کے بعض اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لئے نصب کیا گیا تھا،حکام

صوبہ ہلمند میں نصب کئے جانے والا بم شادی میں شریک حکومت کے بعض اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لئے نصب کیا گیا تھا،حکام۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے نیتجے میں 4 کمسن بچیاں ہلاک جب کہ فائرنگ سے سینئر پولیس خاتون آفیسر بھی جان کی بازی ہار گئیں۔


افغانستان کے صوبہ ہلمند میں شادی میں شریک 4 لڑکیاں جب پانی لینے دریا کے کنارے پہنچیں تو سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں چاروں لڑکیاں ہلاک ہو گئیں، لڑکیوں کی عمریں 7 سے 12 کے درمیان تھیں، مقامی حکام کے مطابق بم شادی میں شریک حکومت کے بعض اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لئے نصب کیا گیا تھا۔

دوسری جانب صوبہ ہلمند میں ہی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سینئر خاتون پولیس آفیسر ہلاک ہو گئیں، لیفٹیننٹ اسلام بی بی صبح اپنے بیٹے کے ہمراہ دفتر جانے کے لئے روانہ ہوئیں توگھات لگائے بیٹھے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا بیٹا زخمی ہوگئے، دونوں کو علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

Recommended Stories

Load Next Story