مٹھائیوں اور کیک کی فروخت میں اضافہ دکانوں پر خصوصی کائونٹرز قائم
عید پرکیک کی فروخت میں عام دنوں کی نسبت 10گنا اضافہ ہوجاتا ہے
عید کی خوشیاں میٹھی سوغاتوں کے بغیر ادھوری تصور کی جاتی ہیں ،عید کی خوشیاں بکھیرنے کے لیے مٹھائیوں، کیک، آئس کریم سے مہمان داری اور خاطر تواضع روایت کا حصہ ہے، عید کے لیے شہر بھر کی دکانوں پر انواع واقسام کی مٹھائیوں کا تازہ اسٹاک سجادیا گیا ہے ،شہریوں نے عید کے لیے قسم قسم کی مٹھائیوں، کیک، آئس کریم، رس ملائی اور ربڑی کی خریداری شروع کردی جس کی وجہ سے مٹھائی کی دکانوں اور بیکریز پر گاہکوں کا رش لگ گیا ہے، مٹھائی کے ساتھ کیک کی فروخت میں اضافے کا رجحان ہے۔
عید کی مناسبت سے مٹھائی کی دکانوں کی خصوصی سجاوٹ کی گئی ہے ،دکانوں کے باہر خصوصی کائونٹرز قائم کردیے گئے ہیں جہاں مٹھائی، نمکو، بسکٹ، کیک آئس کریم اور ربڑی سمیت دیگر مزے مزے کی اشیا فروخت کی جارہی ہے، کراچی میں گذشتہ چند سال سے عید سمیت دیگر تہواروں پر مٹھائی کے ساتھ کیک کے استعمال کا رجحان بڑھتا جارہا ہے،شہر کے مختلف علاقوں کی بڑی بیکریز پر ایک سے ایک خوش ذائقہ کیک تیارکیے جارہے ہیں، کراچی کے علاقے گرمندر میں کیک فروخت کرنے والی بیکری کے منیجر نے بتایا کہ عید پرکیک کی فروخت میں عام دنوں کی نسبت 10گنا اضافہ ہوجاتا ہے ،عید پر اسٹرابیری، پائن ایپل، پستہ، قلفہ، چاکلیٹ، کافی کرنچ، بلیک فاریسٹ اور چاکلیٹ چپس کیک زیادہ فروخت ہوتے ہیں۔