ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرمناک شکستوں پر چیف کوچ مستعفی
ٹیم کی ناقص کارکردگی کی تحقیقات کے لیے رشید جونیئر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی
ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرمناک شکست کے بعد تبدیلی کی لہر کا آغاز ہو گیا، توقیر ڈار نے چیف کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کے دوران پاکستان ٹیم ایک بھی میچ نہ جیت سکی، گرین شرٹس کو جرمنی اور ہالینڈ کے خلاف ناکامیوں کا سامنا رہا جبکہ ملائشیا کے خلاف میچ برابر رہا، بیلجیم نے یکطرفہ مقابلے میں ہرا کر پاکستان کو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی میں کوچنگ سب سے بڑا مسئلہ ہے، محمد ثقلین
ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی عبرت ناک شکستوں کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر نے رشید جونیئر کی سربراہی پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بنائی ہے۔