سی این جی ایسوسی ایشن کا آج سے سندھ بھر میں گیس اسٹیشنز کھولنے کا اعلان
وزیراعلیٰ سندھ کا وزیر پیٹرولیم سے صوبے میں گیس کی جلد بحالی کا مطالبہ
سی این جی ایسوسی ایشن نے کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے گیس اسٹیشنز کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
سی این جی بند ہونے سے کراچی،حیدر آباد اور اندرون سندھ میں آج پانچویں روز بھی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر انتہائی کم ہے جب کہ مافیا نے کرایوں میں 50 روپے تک من مانا اضافہ کردیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزیر پٹرولیم غلام محمد سرور گیس کا مسئلہ حل کرنے کراچی پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ نے جلد گیس بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق جس صوبے سے گیس نکلتی ہے پہلا حق اس کا ہے اور جانبدارانہ کارروائیاں آئین کے ساتھ مذاق ہیں۔
دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ہفتے سے گیس اسٹیشنز کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبے بھر میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی تھی،بعد ازاں گیس کا بحران مبینہ طور پر مصنوعی نکلا اور انکشاف ہوا کہ سندھ کی گیس پنجاب کو فراہم کی جارہی ہے۔