پنجاب ہاؤس اسلام آباد کے مقروض رہنماؤں کے نام سامنے آگئے

مسلم لیگ (ن) کے 76 رہنماؤں اور سرکاری افسروں پر حکومت کی 6 کروڑ روپے سے زائد رقم واجب الادا ہے، رپورٹ

حکومت پنجاب نے متعلقہ اداروں کو لیگی رہنماؤں کو نوٹسز جاری کرنے کا حکم دے دیا (فوٹو: فائل)

پنجاب حکومت نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد کے نادہندگان کی فہرست جاری کردی ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کے 76 رہنماؤں اور افسران کے نام شامل ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد کے نادہندگان کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت 76 (ن) لیگی رہنماؤں اور سرکاری افسران کے ذمے 6 کروڑ روپے سے زائد رقم واجب الادا ہیں۔


فہرست کے مطابق سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف پر 6 لاکھ سے زائد، چوہدری کبیر پر 22 لاکھ 56 ہزار، غفار جلیل پر 12 لاکھ 64 ہزار، خرم رشید پر 22 لاکھ، ملک ذوالفقار پر 2 لاکھ 87 ہزار، معظم علی پر 29 لاکھ ، مجاہد شیر دل پر 12 لاکھ 87 ہزار، مصطفے رمدے پر 39 لاکھ 52 ہزار، نبیل اعوان پر 25 لاکھ 97 ہزار، پونم رشید پر 26 لاکھ 56 ہزار، عالمگیر خان پر 84 ہزار 200 ، علی کامل پر ایک لاکھ روپے، عامر غازی پر 2 لاکھ 70 ہزار اور اسلم بٹ پر ایک لاکھ 90 ہزار کے بقایا جات ہیں۔

اس کے علاوہ سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کی جانب سے 69 لاکھ ، سابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی آصف کرمانی پر 46 لاکھ سے زائد، انوشے رحمن اور زبیرگل کی جانب سے بھی لاکھوں روپے کے واجبات کاحکومت پنجاب پہلے ہی اعلان کرچکی ہے۔

حکومت پنجاب نے متعلقہ اداروں کو لیگی رہنماؤں کو نوٹسز جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے جب کہ دیگر صوبوں میں قائم پنجاب ہاؤسز کے ڈیفالٹرز کی بھی فہرست مانگ لی ہے۔
Load Next Story