کوئٹہ سے اغوا ہونے والے ڈاکٹر کی بازیابی کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل
انویسٹی گیشن ٹیم میں اسپیشل برانچ، سی آئی اے اور سی ٹی ڈی کے نمائندے شامل ہیں، ڈی آئی جی کوئٹہ
بلوچستان سے اغوا ہونے والے ڈاکٹر ابراہم خلیل کی بازیابی کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ رزاق چیمہ نے بتایا کہ مغوی نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم کے اغوا ہونے کے بعد جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور اُن کی بازیابی کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس کی سربراہی ایس پی انویسٹی گیشن کررہے ہیں۔
ڈی آئی جی کوئٹہ نے مزید کہا کہ اسپیشل ٹیم میں اسپیشل برانچ، سی آئی اے اور سی ٹی ڈی کے نمائندے شامل ہیں جب کہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے اغوا کا مقدمہ بجلی گھر تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔