تربت میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 6 اہلکار شہید آئی ایس پی آر
فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر
دہشت گردوں نے باردوی سرنگ سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع تربت کے قریب وکائی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پردہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی۔ دہشت گردوں نے بارودی سرنگ سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ہدف بنایا، جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
شہادت پانے والوں میں نائب صوبیدار گل شہادت (کرک)، نائیک لال خان (لکی مروت)، نائیک سجاد (لودھراں)، سپاہی انور (کرک)، نائیک نواز (تونسہ شریف) اور سپاہی سجاد (سیالکوٹ) شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈیز سے نشانہ بنایا اور سیکیورٹی فورسز کے اہل کاروں پر فائرنگ بھی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔