غلام احمد بلور کا پشاور کے حلقہ این اے ون سے ضمنی انتخابات لڑنے کا اعلان

سابق وزیر ریلوے نے پارٹی کی ضلعی اور مرکزی قیادت کی درخواست پر ضمنی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان اے این پی


ویب ڈیسک July 04, 2013
عام انتخابات میں غلام احمد بلور اسی حلقے سے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے ہار گئے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے پشاور کے حلقے این اے ون سے ضمنی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

اے این پی خیبر پختونخوا کے ترجمان ملک غلام مصطفٰی نے بتایا کہ سابق وزیر ریلوے نے پارٹی کی ضلعی اور مرکزی قیادت کی درخواست پر ضمنی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ این اے ون میں ضمنی انتخابات کے لئےغلام احمد بلور کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی کے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں غلام احمد بلور اسی حلقے سے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے ہار گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں