چچا کے چیف سلیکٹر ہونے کی چھاپ اتارنا بہت مشکل ہے امام الحق

میری ون ڈے میں اوسط63 ہے لیکن 2،3 اننگز میں اچھا کھیل پیش نہ کر سکا تو شور اٹھا کہ اس کو ٹیم سے نکال دو، اوپنر


یوسف انجم December 15, 2018
میری ون ڈے میں اوسط63 ہے لیکن 2،3 اننگز میں اچھا کھیل پیش نہ کر سکا تو شور اٹھا کہ اس کو ٹیم سے نکال دو، اوپنر۔ فوٹو: فائل

اوپنر امام الحق کا کہنا ہے کہ چچا انضمام الحق کے چیف سلیکٹر ہونے کی چھاپ اتارنا بہت مشکل ہے۔

''کرکٹ پاکستان''کو خصوصی انٹرویو میں اوپنر امام الحق نے کہا کہ میں نیوزی لینڈ کیخلاف زیادہ رنز نہیں بنا سکا، جنوبی افریقہ کیخلاف مشکل سیریز میں ٹیسٹ سنچری بنانے کا خواب پورا کرنے کی کوشش کروں گا، انھوں نے کہا کہ ٹی 20ٹیم میں فخر اور بابر اعظم اچھا کھیل رہے ہیں، میرے انتخاب کا انحصار سلیکٹرز اور ٹیم کی ضرورت پر ہے۔

ایک سوال پر امام الحق نے کہا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا بھتیجا ہونے کی چھاپ اتارنا مشکل بلکہ ناممکن ہے۔ میری ون ڈے میں اوسط63 ہے لیکن 2،3 اننگز میں اچھا کھیل پیش نہ کر سکا تو شور اٹھا کہ اس کو ٹیم سے نکال دو، اگر چچا اپنے عہدے سے ہٹ جائیں جومجھ سے زیادہ شاید ہی کوئی خوش ہو۔

نظر کا چشمہ لگانے سے مشکل کے سوال پر امام الحق نے کہا کہ نمی اور مصنوعی روشنی میں مسائل تو ہوتے ہیں لیکن اب عادی ہو چکا ہوں، لینسز لگانے کا تجربہ کامیاب نہیں رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |