یوریا کھاد کی کوئی کمی نہیں گیس بحران پر جلد قابو پالیں گے عبدالرزاق داؤد
ملائیشیا کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات جنوری میں ہوں گے، نیشنل ٹیرف پالیسی مرتب کر رہے ہیں، پریس کانفرنس
مشیرتجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ گیس بحران پر جلد قابو پا لیا جائے گا جب کہ یوریا کھادکی کوئی کمی نہیں۔
گزشتہ روز پریس کانفرس میں مشیرتجارت نے کہاکہ اپٹما کو سستی گیس اور بجلی کی فراہمی کے طریقہ کارمیں حائل مسائل جلد حل ہو جائیں گے، ٹیرف پالیسی کابینہ میں جلد پیش کی جائے گی، انڈسٹریل پالیسی کا اسٹرکچررواں ماہ تیارکر لیا جائے گا، 5 سالہ ٹیکسٹائل پالیسی تیارکی جا رہی ہے،گزشتہ دنوں جاپان میں پاک، جاپان کے وزرا تجارت کے درمیان مذکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی،جاپانی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت قبول کی ہے۔
علاوہ ازیں سینیٹرشبلی فرازکی زیرصدارت قائمہ کمیٹی تجارت وٹیکسٹائل میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤدنے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلیے طویل المدتی نیشنل ٹیرف پالیسی مرتب کر رہے ہیں، ٹیکس پالیسی بنانے کے اختیارات ایف بی آر سے لیکر ایک بورڈ کو منتقل کر دیے ہیں، مقامی صنعتوں کو فروغ دینے کیلیے کاروباری طبقے کو گیس بجلی فراہم کی اور ان پر عائد ڈیوٹیز میں کمی کی جس سے مقامی صنعت دوبارہ پروان چڑھ رہی ہے۔
سینیٹ کمیٹی نے سفارش کی کہ جوکمرشل قونصلر6ماہ کام نہیں کرتا واپس بلائیں۔ کمیٹی ارکان نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ چین سے ایم او یوز کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا۔